لاہور (سٹاف رپورٹر+ثناءنیوز) بدنام امریکی پادری ملعون ٹیری جونز نے پھر قرآن پاک نذرآتش کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے اس مرتبہ اس کی تنظیم نائن الیون کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں اس کی تنظیم کے ارکان قرآن مجیدکے 2998نسخے جلائیں گے۔ ملعون ٹیری جونز کا کہنا ہے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ میں چونکہ 2998افراد ہلاک ہوئے تھے اس لئے اتنی تعداد میں ہی قرآن پاک جلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گستاخ پادری نے اس سے قبل بھی اپنے چرچ میں (نعوذ باللہ) قرآن پاک پر دہشت گردی کا مقدمہ چلایا تھا اور قرآن مجیدکو دہشت گردی کی کتاب قرار دیکر قرآن پا ک کے نسخے جلائے تھے جس پر پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرف سے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے ۔ اب پھر ملعون ٹیری جونز کے اس مذموم اعلان سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دریں اثناءامیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید، جمعیت علماءاسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، ممتاز عسکری ماہر جنرل (ر) حمید گل،انصارالامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل، جمعیت علماءاسلام (نظریاتی) کے مرکزی رہنمامولانا عبدالقادر لونی، تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ محمد عاکف سعید، قاری زوار بہادر، حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر فرید پراچہ، قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا محمد امجد خان، پیر نوبہار شا، علامہ علی غضنفر کراروی،مولانا محمد شفیع جوش، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار، حافظ محمد مسعود، امیر العظیم،مرزا محمد ایوب بیگ، حافظ خالد ولید، مولا نا محمد عاصم مخدوم، علامہ محمد یونس حسن ودیگر مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے ملعون ٹیری جونزکے اس اعلان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے افغانستان میں امریکہ کی بدترین شکست اور دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کر قرآن پاک کی بے حرمتی کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں ملعون پادری کو امریکی حکومت اور ان کے مذہبی پیشواﺅں کی مکمل مدد وحمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔ مسلم حکمرانوں کو ان گستاخیوں پر خاموش رہنے کی بجائے قرآن پاک کی (نعوذ باللہ) بے حرمتی کرنے والوں کو دندان شکن جواب دینا چاہیے۔
ملعون پادری