شوگر کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں‘ڈاکٹر ثانیہ بشیر


حیدرآباد( بیورو رپورٹ)سی ای او ڈائیٹیز ٹیلی کیئراور ماہر ذیابطیس ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ خون میں موجود شوگر ہمارے جسم اور خاص طور پر ہمارے دماغ کی توانائی کا واحد ذریعہ ہے اورذیابطیس عالمات کا مجموعہ ہے جس کا سامنا انسانی جسم خون میں شوگر کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کرتا ہے۔ ذیابطیس کے مریض اپنے ڈاکٹر سے مسلسل رابطہ رکھیں اور روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی کرکے اپنی خوراک میں لازمی احتیاط کریں۔وہ ڈائیٹیز ٹیلی کیئر حیدرآباد میں ذیابطیس کے عالمی دن کی مناسبت سے ذیابطیس کیا ہے اور اس سے بچاﺅ کیسے ممکن ہے کہ عنوان پرایک آگاہی پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں۔خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے کیلئے انسولین کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ خوراک میں موجود شوگر یا اندرونی طورپر پیدا ہونے والا گلوکوز لبلبہ کوسگنل بھیجتا ہے کہ وہ انسولین کا اخراج کرے اورخون میں موجود گلوکوز انسولین کے ساتھ جڑکر مختلف اعضاءجیسے جگر پٹھے یا چکنائی کے سیل تک پہنچتا ہے،اگر انسولین بنانے والے سیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں اور انسولین نہ بنا سکیں تو ایسی صورت میں جسم میں شوگر کا کنٹرول ناممکن ہو جاتا ہے اورشوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے اس طرح کی زیادتی کو ٹائپ ون ذیابیطس کہا جاتا ہے جو عموماً طورپر جنیٹک بیماری ہوتی ہے جس میں انسانی جسم کا خودکار دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے،اس طرح کی ذیابطیس عموماً چھوٹے بچوں میں ہوتی ہے جس کا علاج زندگی بھر کیلئے صرف اور صرف انسولین ہوتا ہے جبکہ بڑوں میں ہونے والی زیادتی عموماً ٹائپ ٹو ذیابیطس کہلاتی ہے جس میں انسولین کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح بلند ہو جاتی ہے، اگر آپ کی عمر40 سال سے زیادہ ہے اور آپ کے خونی رشتہ داروں میں کسی کو بھی شوگر ہے اور اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مرض ہے یا آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے،اگر حمل کے دوران ذیابطیس ہوئی ہو یا آپ پی سی اوجیسے مرض کا شکار رہی ہوں لمبے عرصہ سے ڈپریشن کی ا دو یات کا استعمال کر رہے ہوں۔انہوں نے ذیابطیس سے بچاﺅ کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اندر بھی مندرجہ بالا خطرات موجود ہیں تو آپ خود کو شوگر جیسے موذی مرض سے کیسے بچا سکتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے مسلسل رابطہ استوار رکھیں، ڈائبیٹیز ٹیلی کیئر واحد پلیٹ فارم ہے جو ڈاکٹر سے مسلسل رابطے کی خدمات سرانجام دیتا ہے، روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی لازمی کریں اور خوراک کے استعما ل میں احتیاط کرتے ہوئے بیکری آئٹم، کولڈرنک، سفید چینی، براﺅن چینی،پھلوں کے جوس بالکل بند کر دیں،ایک ساتھ پیٹ بھر کے بہت سارا کھانا نہ کھائیں اور وقفے وقفے سے تھوڑا کھائیں،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنے ٹیسٹ لازمی کروائیں اورذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر اپنی زندگی کو صحت مند طریقے سے گزاریں گے اور پاکستان میں ذیابطیس کی بڑھنے والی شرح کو کم کرنے میںڈائبٹیز ٹیلی کیئر کا ساتھ دیں گے۔
ڈاکٹر ثانیہ بشیر

ای پیپر دی نیشن