اٹک (نامہ نگار ) شماز ضیاء ولد امجد ضیاء نے تھانہ سٹی اٹک پولیس کو بیان دیا کہ اپنے گھر موجود تھا میرے چچا زاد بھائی سمیر علی مجھے فون کیا کہ میرا بابر درزی کے ساتھ زونگ ڈیوائس کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا ہو گیا ہے جس پر میں موقع پر پہنچا تو کافی لوگ جمع تھے تو میں نے صلح کی خاطر سمیر علی کو بچانے کی کوشش کی تو اسی اثناء میں عبدالوہاب نے بانیت قتل چھری سے وار مجھ پر کیے جس سے میں زخمی ہو گیا اسی دوران دیگر اشخاص صدا، مظہر، کامران اور بابر وغیرہ نے مجھے اور سمیر علی کو تشدد کیا جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان بابر ولد جاوید، محمد عمان ولد سجاول اور وہاب احمد ولد حاجی احمد سکنائے اعوان شریف اٹک کو گرفتار کر لیا جنکے ساتھی ملزمان پہلے چالان عدالت ہو چکے ہیں۔