سندھ میں گیس کے  نئے ذخائر دریافت

کراچی (کامرس رپورٹر)  سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ماری انرجی لمیٹڈ نے سندھ کے سجاول بلاک میں گرو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ 64 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سے 30.01 mmCSCFD گیس کے بہاؤ کی شرح اور 1482.5 کے کنویں کے بہاؤ کا دباؤ دیکھا گیا۔ ماری انرجی لمیٹڈ سجاول بلاک کا آپریٹر ہے۔ ماری انرجی لمیٹڈ کے ایم ڈی/سی ای او فہیم حیدر نے ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا اور وزارت پیٹرولیم، ڈی جی پی سی، صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگوں کے مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ بورڈ آف ماری انرجی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر کی دریافت کو خوش آئند اور امید افزا قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن