لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان سے وابستہ 5000 سے زائد مفتیان کرام نے اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بھارتی حملوں کے بعد دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔ عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے عملی جہاد میں شریک ہوں۔ وطن کا دفاع کرنا ہم سب پر فرض اور ہمارا شرعی، ایمانی، قومی اور ملی حق ہے۔ عوام دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ہر مسلمان پر اپنی استطاعت کے مطابق جہاد کرنا فرض عین ہے۔ حکومت پاکستان عملی جہاد کیلئے فوری اقدامات کرے۔ ملک بھر کے لاکھوں مفتیان کرام، علماء و مشائخ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اجتماعی فتویٰ میں کہا کہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان اپنے 5000 سے زائد دینی مدارس پاک فوج کو دفاعی مورچوں کیلئے پیش کرے گا۔ ہر مسجد اور مدرسے کو پاک فوج اپنا بیس کیمپ بنائے۔ وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا ملک حالت جنگ میں ہے۔ ریاستی اداروں کے خلاف بدزبانی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ اہل سیاست بھی سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کی فضا کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اسلام اور کفر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستان جلد ہندؤں کا قبرستان بنے گا۔ اجتماعی فتویٰ جاری کرنے والے مفتیان کرام میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی عبدالحق ترمذی، ڈاکٹر مفتی شمس الرحمان شمس، مولانا عطاء الرحمن چشتی، مفتی محمد رفیق نقشبندی، مفتی اسامہ حنیف قادری، ڈاکٹر مفتی عمران نظامی، مفتی محمد افضل نعیمی، قاری فیض بخش رضوی، مولانا ضیاء المصطفی حقانی، مفتی محمد امان اللہ شاکر، مفتی احمد سعید طفیل، مفتی ریاض احمد اویسی، علاوہ ازیں ملک بھر میں وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان باد منایا گیا۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں اور علماء و مشائخ نے بھارت کی امن دشمنی کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا۔ جمعہ کے بعد مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف جلسے جلوس، ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے جبکہ اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔ جامعہ علمیہ میں ڈاکٹر مفتی محمد کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بن چکا ہے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردی کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔ حکومت بھارتی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صاحبزادہ حسن رضا، مولانا سردار وزیر القادری، ڈاکٹر حفیظ الرحمن بغدادی، مفتی محمد امین نقشبندی، صاحبزادہ ریاض احمد اویسی، مفتی محمد زمان ایازی، مفتی محمد افضل نعیمی، قاری محمد یعقوب فریدی، مفتی امان اللہ شاکر، علامہ برکات احمد صدیقی، قاری فیض بخش رضوی، ڈاکٹر احمد رضا و دیگر نے نے مختلف جلسے جلوس اور ریلیوں سے خطاب کیا۔