گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اور موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیرقیادت ضلع گوجرانوالہ اور تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جامع مساجد اور دینی مدارس میں خصوصی حفاظتی آگاہی مہم انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد نمازیوں اور طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اور انخلاء کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنا تھا،ریسکیو افسران اور کمیونٹی سیفٹی ونگ نے تمام بڑی مساجد اور دینی مدارس میں جمعہ کے خطبات کے دوران خصوصی طور پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جامع ہدایات جاری کیں۔