قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے) قلعہ دیدار سنگھ اور گردونواح میں ماہ رمضان المبارک میں بھی بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری، سحری، افطاری اور تراویح کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس بندش کے باعث روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سوئی گیس بندش کے باعث گھریلوں خواتین اور سحری افطاری کے اوقات میں شدید اذیت سے دوچار ہوتی ہے۔ قلعہ دیدار سنگھ کے مختلف علاقوں کے عوامی اور سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ محکموں کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں برکتوں اور مغفرت کے مہینے میں روزہ داروں کے حال پر رحم کرکے قلعہ دیدار سنگھ کے تمام بجلی فیڈرز پر سحری افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بحالی اور سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔