گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقلیتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے۔قیام پاکستان میں مسلمانوں کیساتھ ساتھ اقلیتیوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔مسلم لیگ( ن) عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کے مسائل حل کئے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔مسلم لیگ( ن)کی وفاق اور پنجاب میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔حکومت کی بہترین پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت عوام کو ریلیف مل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما و سابق اقلیتی کونسلر ڈیوڈ ولیم کی رہائشگاہ پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔