پنجاب اسمبلی کا 29 روزہ اجلاس، الاونسز کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا حالیہ 32واں اجلاس 29 روز جاری رہا جس پر 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد صرف الاونسز کی مد میں خرچ ہوئے جبکہ 20 قوانین منظور کئے گئے جن پر گورنر نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بتسیواں اجلاس 29 روز جاری رہا اس دوران 20 قوانین منظور کئے گئے جن میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ٹریفک چالانوں کے جرمانوں میں اضافے کا قانون بھی شامل ہے۔ 22 قراردادیں پیش کی گئیں اور 7 تحاریک استحقاق پیش ہوئیں، 89 تحاریک التوائے کار پیش کی گئیں۔ 29 روزہ اجلاس میں ممبران کو 35 ایام کا الونس دیا جائے گا جو کہ 3 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتا ہے جبکہ اسمبلی ملازمین کو 43 روز کا ٹی اے ڈی اے دیا جائے گا جو کہ تقریباً 2 کروڑ روپے بنتا ہے، ارکان اسمبلی اور ملازمین کی تنخواہیں اس کے علاوہ ہیں۔ اجلاس میں کل 43 مرتبہ کورم کی اپوزیشن کی طرف سے نشاندہی کی گئی، 5 مرتبہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس اگلے روز پر ملتوی کرنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن