مسلم لیگی کارکنوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ، شوکت عزیز بھٹی

 بیول(نامہ نگار)ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگی کارکنوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور تمام مسلم لیگیوں کو متحد کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ(ن)کے دورِ حکومت میں تحصیل گوجرخان کے عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا مزید برآں، انہوں نے کہا کہ حلقہ PP-08 میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، اور مسلم لیگی قیادت کی نشاندہی پر مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما ملک بشیر وارثی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شااللہ تحصیل گوجرخان میں بلا تفریق ترقیاتی کام کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ تحصیل بھر کے مسلم لیگی کارکنان اور عہدیداران کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تاکہ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،چوہدری خالد صدر مسلم لیگ ن پی پی 8 چوہدری مزمل حسین ،ملک محمد فیاض،اور چوہدری محمد اخلاق بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن