حلقہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے خدمت کی سیاست کر رہے،چودھری شیر علی

کھنڈہ(ابرارحسین صابر) مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ چودھری شیر علی خان نے کہا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کرنے والے اپنا کام کریں ہم جواب میں علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں سیاست میں کوئی  ذاتی مفاد نہیں علاقہ کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے خدمت کی سیاست کر رہے ہیں گورنر پنجاب سلیم حیدر بڑھکیں نہ ماریں ماضی میں وہ پولیس کے ڈر سے ہمارے تہہ خانوں میں چھپے رہے اپنے سالے کیلئے ضلع چیئرمینی کا ٹکٹ لینے کیلئے لاہور میرے گھر میں بیٹھے رہے اور آج ایک طرف ملک ریاست سدریال اور دوسری طرف سردار احسن کو کھڑا کیا ہوا ہے لیگی ایم پی اے کاکھرالہ میں سڑک باوا عرفان کھرالوی روڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر  دھواں دھار خطاب مخالفین کو ایک ایک کرکے جواب دیاجلسے کا اہتمام حاجی بشیر (انصاف فلور ملز)اور نمبرادار الیاس خان،سردار حامد بشیر خان کے زیر اہتمام جلسے میں سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان،سابق چئیرمین سردار مختیار احمد ننھا خان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن