مردان (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے گنڈاپور نے مردان میں کارکنوں سے کہا ہے کہ آئس (منشیات) کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ آئس کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ نے جواب میں کہا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری۔