ایرانی پٹرول کی سمگلنگ معیشت،ماحولیاتی آلودگی کیلئے خطرہ:طارق وزیر

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ایرانی پٹرول کی سمگلنگ پر تشویش اوگرا سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین طارق وزیر علی نے اوگرا چیئرمین کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا کہ ایرانی پٹرول کی سمگلنگ آئل کمپنیوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہے جبکہ ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ سمگل شدہ پٹرول غیر قانونی طور پر سستا ہونے کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹ کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں اور حکومت کو ٹیکس اور ڈیوٹی کی صورت میں بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، سمگلنگ کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی اور قومی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔طارق وزیر علی نے حکومت سے درخواست کی کہ سرحدوں پر سختی کرکے اس سمگلنگ کو کنٹرول کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن