شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نفرت، انتشار اور منافقت کی سیاست سے عوام عاجز آچکی ہے ہر پاکستانی ملکی معاشی استحکام اور خوشحالی چاہتا ہے جس کیلئے موجودہ حکومت برسر پیکار ہے اور معاشی ترقی کیلئے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں پوری قوم سراہتے ہوئے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، بھرپور عوامی پذیرائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ (ن) لیگ ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے اور یہی عوام کی حقیقی نجات دھندہ جماعت ہے۔