ملک کے اندر کسی بھی قسم کی دہشتگردی قابل قبول نہیں :رمضان مغل 

قصور(نامہ نگار)  عوامی حمایت سے محروم ہردور کے حکمرانوں نے اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لئے اداروں کو استعمال کیا اور بعد ازاں ان اداروں کی ساکھ معاشرے میں انتہائی خراب ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں بالخصوص ملک کے اندر کسی بھی قسم کی دہشت گردی قابل قبول نہیں اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ نے پارٹی کی مرکزی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے کیا۔ مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکزی و صوبائی رہنما بلوچستان کے پر امن دھرنوں کی حمایت اور شرکت بھی جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن