مری (نامہ نگار خصوصی)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر کوڈ ریڈ ایکٹیوالرٹ بدستور جاری کیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری،بھارتی جارحیت کے پیش نظر ضلع مری اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں ریسکیو سکاؤٹس کو بھی الرٹ کر دیا گیا، پنجاب ایمرجنسی سروس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمت وقت تیار ہے،عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔ایسے میںکوڈ ریڈ نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی سروسز کی بروقت اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا اور ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت ریسکیو 1122 تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط اور فعال رابطے میں ہے *انجینئر کامران رشید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری۔ریسکیو اہلکار ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ ہاء الرٹ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے،عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔