موضع بیول کا پٹواری تمام تر ریکارڈ کے ساتھ گوجرخان منتقل کر دیا گیا

بیول(نامہ نگار)موضع بیول کا پٹواری تمام تر ریکارڈ کے ساتھ گوجرخان منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مقامی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گوجرخان کا فاصلہ نہ صرف طویل ہے بلکہ بزرگ شہریوں کے لیے وہاں جانا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹواری کی گوجرخان منتقلی سے بیول کے مکینوں کو زمینوں کے ریکارڈ، فرد، انتقال، اور دیگر اہم امور کے لیے گھنٹوں سفر کرنا پڑتا ہے، جو کہ وقت اور پیسے کے ضیاع کے مترادف ہے اہلِ علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری کو فوری طور پر واپس موضع بیول میں تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آسکیں اور روزمرہ کے مسائل میں کمی آئے۔

ای پیپر دی نیشن