69 سالہ رابرٹ پریوسٹ  کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن گئے

ویٹی کن سٹی(نوائے وقت رپورٹ) ویٹی کن سٹی میں سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا نئے پوپ امریکہ سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ ہوں گے۔اعتدال پسند نظریات اور لاطینی امریکہ میں مشنری تجربے نے رابرٹ پریوسٹ کو نئے پوپ بننے میں مدد دی۔ نئے پوپ کا انتخاب 133 کارڈینلز نے صرف دو دن ہی میں مکمل کرلیا جو حالیہ تاریخ کے مختصر ترین کونکلیو میں سے ایک ہے۔ رابرٹ پریوسٹ 14 ستمبر 1955 کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے لیے پوپ لیو (چودھواں) کا لقب پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن چکے ہیں۔ اْن کی زندگی اور خدمات کا سفر شکاگو سے شروع ہو کر پیرو کے دیہی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ وہ ٹینس کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم اب مصروفیت کے باعث نہیں کھیلتے۔ 

ای پیپر دی نیشن