افواج ،غیور عوام دشمن سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں:خواجہ سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عرفان علی کاٹھیا و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈاکٹر محمد وسیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔  اجلاس میں بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے۔ ہر طرح کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ افواج پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیکر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ افواج پاکستان اور غیور عوام دشمن سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن