کامونکی(نمائندہ خصوصی)مختلف واقعات میں دو خواتین کو اغواء کرلیا گیا۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی پچیس سالہ (ع)بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران ساہیوال کا رانا نعمان ورغلاء پھسلا کر اس کو دس تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے نقدی سمیت اغواء کرکے لے گیا۔موضع آدھورائے کی شادی شدہ(ع) بی بی سلائی سکول آئی تو نامعلوم افراد اْسے اغواء کرکے لے گئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔