ملک پاکستان ‘ شہریوں کا تحفظ اولین فریضہ ہے: ڈی پی او قصور

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصورکی زیر صدارت سرکل افسروں اور ایس ایچ اوز کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، چھٹی پر گئے اہلکاروں کو اپنے اپنے سٹیشن پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ڈی پی او قصور نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،پولیس افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گی،دفاع پاکستان میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ملک پاکستان اور شہریوں کی حفاظت اولین فریضہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن