ایدھی فاؤنڈیشن‘فروری میں 5303 مریضوں‘ میتوںکو گھروں تک پہنچایا

لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے گزشتہ ماہ فروری کے دوران 5303 مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا گیا۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف حادثات میں ہلاک 17افراد کو بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے 569 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 3949 مریضوں کو گھروں س ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں1354 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔ 41لاوارث میتوں کے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ 53 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔ 14 نامعلوم نعشوں کی شناخت مکمل کی گئی اور ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن