’’لاہور ویئرز ماسک‘‘ ملکی تاریخ کا بڑا منصوبہ و مہم ہے: کمشنر 

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ’’لاہور ویئرز ماسک‘‘ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ و مہم ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ویئرز ماسک منصوبہ ملکی و غیر ملکی ریسرچ اداروں کی سائنسی تحقیق پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں دنیا کے ماسک تقسیم و فراہمی کے اس منصوبے پر کوئی سرکاری فنڈز خرچ نہیں ہوئے۔ لاہور ویئرز ماسک کے تحت آگاہی و ماسک کی تقسیم کے مختلف پروگرام مرتب کیے ہیں۔ لاہور ویئرز ماسک مہم کے تحت مصوری اور سائیکلنگ مقابلے بھی ہو نگے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور ویئرز ماسک پروگراموں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد حصہ لیں گے۔ لمز، سٹینفرڈ، ییل اور آئی پی اے کے ادارے اس مہم میں ہم قدم ہیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا ہے کہ ’’ماسک پہنئے۔اپنے لئے اپنوں کیلئے‘‘۔ 

ای پیپر دی نیشن