رانا طاہر کی جیت عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی ہے :عمران رحمت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواررانا طاہر اقبال کی جیت عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی ہے۔ سیاسی مخالفین کو اپنی عوامی ساکھ کا اب اندازہ ہوجانا چاہیے، دھونس اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں اپنے جھوٹ اور کردار کشی کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی وہ ناکام ثابت ہوئی اس جماعت نے مخالفین کو ہمیشہ طاقت سے کچلنے کی کوشش کی ان کا جمہوریت پر کبھی یقین تھا نہ اب ہے مگر اب دھونس کا رجحان ختم ہورہا ہے پی ٹی آئی اپنے جس سزا یافتہ لیڈر کو بچانے کی کوششیںکررہی ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی پاکستان جمہوریت پسند عوام کا ملک ہے ۔
جو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں حکومت ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کرے گی جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن