ترجمان اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے آپریشننل کمانڈرز سے آنیوالے اہم ایونٹس کی سکیورٹی کے بارے بریفنگ لی۔کانفرنس میں غیرملکی وفود کے دورے، پی ایس ایل، پارلیمنٹ کے اجلاسوں سمیت اہم ایونٹس کی سکیورٹی پر حکمت عملی بنائی گئی آئی جی سید علی ناصر رضوی نے احکامات دئے کہ تمام ایونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں آئی جی اسلام آباد نے ہدائت کی کہ تمام کمانڈرز مکمل کوارڈینیشن کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیں تمام کمانڈرز قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ باہمی رابطہ میں رہیں۔ایونٹس کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو خصوصی کارڈز جاری ہوں گے۔ آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ایونٹس کی نگرانی میں سیف سٹی کا کردار بہت اہم ہیتمام ڈی آئی جیز اس حوالے سے خود بھی میٹنگز کا انعقاد کریں۔کرائم کے سدباب کے لئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے آئی جی اسلام آباد نے ہدائت کی کہ منشیات کے اڈوں، منشیات سپلائرز اور خریدنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کریں نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔