نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)لیسکو نارنگ سب ڈویثرن ساؤتھ اور نارتھ کے اسسٹنٹ منیجرز تبدیل انجینئر محمد احمرخاں کو اسسٹنٹ منیجر نارنگ ساؤتھ اورانجینئرضیاء احمد کو اسسٹنٹ منیجر نارنگ نارتھ تعینات کردیاگیاجنہوں نے چارج لے کر کام شروع کردیاہے سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ لیسکو صارفین کی مشکلات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے بجلی چوری پر کوئی نرمی نہیں ہوگی جوصارفین باقاعدگی سے بل جمع کراتے ہیں ریلیف صرف انہیں کیلئے ہے ۔