نامعلوم افراد نے کاشتکار کے بکروں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا

بوچھال کلاںـ(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے موضع پہاڑ خان میں ایک کاشتکار کے بکروں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کے مطابق موضع پہاڑ خان کے رہائشی مرید حسین  ولد محمد شریف سکنہ پہاڑ خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ کسی عزیز کی شادی پر گئے ہوئے تھے کسی شخص نے دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں موجود16بکروں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا مرید حسین کا کہنا ہے کہ وہ غریب کاشتکار ہے اور اپنا گزر اوقات مال مویشی پر ہی ہے مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی اس واقع کے بعد پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔

ای پیپر دی نیشن