کینیڈین بیرک گولڈ کمپنی ریکوڈک میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تیار 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کی حامی بھر لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی ریکوڈک منصوبے میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہوگا۔ منصوبے کا 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے پاس ہو گا۔ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا۔ منصوبے کی پہلی پروڈکشن 2028ء میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن