درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ زیورات‘ قیمتی سامان لے کر فرار

 لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں تنویر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 23 ہزار جبکہ مسلم ٹاؤن میں جواد کے گھر سے ساڑھے4 لاکھ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سندر میں فیصل کی فیملی سے 4 لاکھ 35 ہزار جبکہ راوی روڈ میں نذیر کی فیملی سے 3لاکھ 54ہزار‘  زیورات اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں احمد سے 3لاکھ‘ موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں نواز سے 2لاکھ 15ہزار‘ موبائل فون، ٹاؤن شپ میں سرفراز سے ڈیڑھ لاکھ ‘موبائل فون، چوہنگ میں مشتاق سے موٹرسائیکل‘ 55ہزار‘ شیراکوٹ میں حماد سے ایک لاکھ 70ہزار‘ موبائل فون، شاہدرہ سے 93ہزار‘ موبائل فون، ساندہ میں طارق سے 80ہزار‘ موبائل فون، گلشن اقبال میں عامر سے 63 ہزار‘ موبائل فون، لٹن روڈ میں عبدالرحمن سے 45 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاؤن، انارکلی اور غالب مارکیٹ سے 3گاڑیاں جبکہ ساندہ، شاہدرہ، رنگ محل، گوالمنڈی، داتا دربار، اسلام پورہ، کوٹ لکھپت، مصطفیٰ ٹاؤن اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے9موٹرسائیکل چوری کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن