لاہور(کامرس رپورٹر)ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں مذاکراتی ہنر کی تربیتی ورکشاپ ہوئی۔ یہ تربیت سرکاری و غیر سرکاری قیادت کی فیصلہ سازی اور مذاکرات کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔ ورکشاپ میں نامور مقررین ڈاکٹر سعد ملک، ڈاکٹر جواد سید، لمس یونیورسٹی اور شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے شرکت کی۔اپنے تجربات سے شرکا کو آگاہ کیا۔ریکٹر ڈاکٹر اعجاز منیر نے ای ڈی آئی کی اس کاوش کو سراہا۔