گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی65پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے انقلابی پروگرام عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور معیشت بحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن عوام کے لیے مزید ریلیف کو یقینی بنائے گی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی جنڈیالہ باغ والا میں نگہبان رمضان پیکج کے ڈرافٹس تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ن لیگی راہنما حاجی احمد چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے جو فلاحی منصوبے مکمل کیے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔