کراچی( کلچرل ڈیسک) فلمی صنعت کی نئی فلم ’’شاٹ کٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر ہفتہ9 جولائی کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ طنزو مزاح سے بھرپور فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے 2ستمبر سے سینماؤں کی زینت بنے گی۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد رشید شیخ نے بتایا کہ ’’شاٹ کٹ‘‘ میں مرکزی کردار کامیڈی کنگ نسیم وکی اور گوہر رشید نے ادا کئے ہیں جو دونوں فن اداکاری میں ممتاز مقام رکھتے ہیں جبکہ ابو علیحہ کے اسکرپٹ اور ڈائریکشن نے اس جاندار کہانی کو مکمل تفریحی پیکج بنادیا ہے جو دیکھنے والوں کو پیسہ وصول مکمل فیملی اینٹرٹینمنٹ فراہم کرے گی۔ فلم کا ٹریلر ہفتہ کو سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر بیک وقت ریلیز کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی فلم کی پروموشن کا آغاز کردیا جائے گا۔