کراچی میںکھالوں کی قیمتیں کم ,مذہبی ,فلاحی ادارے جمع کرنے سے گریزاں


کراچی(پی پی آئی) عیدالاضحی کے موقع پر کھالوں کا کاروبار مندی کا شکارہوگیا  ہے، کھالوں کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے بیشتر تجارتی،مذہبی  اور فلاحی اداروں نے کھالیں جمع کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کھالیں جمع کرنے والے متعدد اداروں نے کھالیں جمع کرنے کے بجائے رواں سال قربانی فی سبیل اللہ شروع کردی ہے ،پی پی آئی کے مطابق کھالیں جمع کرنے میں خسارہ ہے، مزدوروں کی دہاڑی اور پٹرول کے اخراجات بھی پورے نہیں ہونگے۔ذرائع نے کہا کہ کھالوں کے بڑے تاجروں نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے اور گٹھ جوڑ کر کے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیتے جس کا نقصان چھوٹے کاروباری افرادکو ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن