لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر محکمہ بلدیات کے ملازمین کی چھٹی ختم کرکے 100 فیصد عملہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ مزید برآں سیکرٹری بلدیات نے تاکید کی کہ قربانی کی آلائشوں کو ٹکانے لگانے کے کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کا سٹاف طے شدہ طریقے کیساتھ قربانی آلائشیں اکٹھی کر کے مقررہ مقامات ٹھکانے لگائے تاکہ شہریوں کو اس معاملے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے بلدیاتی افسران اپنے اپنے علاقوں میں واقع عید گاہوں اور مساجد کی صفائی بھی یقینی بنائیں۔