کراچی: فائرنگ اورتشدد کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چارافراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوجاں بحق کردیا، مقتول کی شناخت عمران نامی شخص کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول اپنے بچوں کوسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ قتل ہونے والوں کی شناخت ایوب اوراختربلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چلے گا۔ ادھرگلشن معماربسمہ اللہ مارکیٹ کے قریب سے خاتوں کی لاش برآمد ہوئی جبکہ گلبہارمیں ڈکیتی مزاحمت پردوافراد کوزخمی کردیا گیا اور کراچی کے علاقے خدا کی بستی میں بھی فائرنگ کرکے محمد علی نامی شخص زخمی ہوگیا

ای پیپر دی نیشن