میونسپل کارپوریشن مری کی واٹر مینجمنٹ برانچ نے مقامی آبادی کو قدرتی چشمے سے پانی کی فراہمی بند

مری (نامہ نگار خصوصی)مری سے ملحقہ علاقے کشمیر محلہ مری میں قیام پاکستان سے قبل کے قدرتی چشمہ جہاں سے کشمیر محلہ کی مقامی آبادی پینے کے استعمال پانی کرنے کے لئے گھروں کو لے کر جاتی تھے جس کو ایک ماہ قبل میونسپل کارپوریشن مری کی واٹر مینجمنٹ برانچ کے ذمہ داران نے بغیر وجہ بتائے بند کردیا ہے جس پر مقامی آبادی نے ڈی سی او مری کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا اور تحریری معاہدہ بھی ڈی سی او مری کو دیکھا جس کے بعد ڈی سی او مری نے میونسپل کارپوریشن مری کی واٹر مینجمنٹ برانچ کے ذمہ داران اور ایکسین واٹر برانچ اور دیگر کو قیام پاکستان سے قبل کے بند کئے گئے قدرتی چشمے سے مقامی آبادی کو پانی کی کو بحال کرنے کا حکم دیا لیکن اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی واٹر مینجمنٹ برانچ کے ذمہ داران نے کشمیر محلہ کی مقامی آبادی کے لئے قدرتی چشمے سے پانی فراہمی کو تاحال بحال نہیں کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن