کالا شاہ کاکو انٹر چینج‘ بے قابو ٹرک نے 3 نوجوان روند ڈالے‘ 2 جاں بحق

فیروزوالہ (نامہ نگار) کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج کے قریب تیر رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے تین افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو مکینک نوجوان احمد علی اور حسنین موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے انٹرچینج کے قریب سڑک کے کنارے خراب کھڑی وین کو مکینک ٹھیک کر رہے تھے کہ اس دوران تیر رفتار ٹرک آیا جس نے تینوں افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں احمد علی 35 سالہ، محمد حسنین 20 سالہ موقع پر ہلاک جبکہ ان کا ساتھی علی نامی 16 سالہ  شدید زخمی ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن