شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشدمتین ڈوگر نے کہا ہے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کااعلان قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔آئندہ چند ماہ میں قوم کو بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبریاں سنائی جائیں گی بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ اس سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور بند صنعتی ادارے د وبارہ کام کریں گے جس سے بیروزگاری میں کمی ہونے کیساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔(ن)لیگ نے ہمیشہ ملکی ترقی عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیے ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلانے کی خوشخبری دے رہی ہے پنجاب میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم لایا جارہا ہے ۔