اسلام آباد ( وقائع نگار )مسیحی نوجوان اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چوہدری اشرف فرزند ، چیئرمین پی ایم ایف پاکستان مینارٹی فورم کی 12 سالگرہ کے موقع پر کلاس پنجم اور ہشتم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز حصول علم اور جہد مسلسل میں ہے۔ پاکستان کی مسیحیوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر خاتون فاطمہ چرچ اسلام کے انچارج فادرسلویسٹر جوزف نے کہا کہ ہم نے قومی سطح پر مقابلے کے امتحان میں شامل ہونے کے لیے تیاری کروائے جانے کا پروگرام شروع کیا ہے نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ممبر اقلیتی منظور مسیح نے کہا کہ پی ایم ایف کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار بختاوری چیئرمین باوقار پاکستان نے کہا کہ پاکستان مینارٹی فورم کا سٹوڈنٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنا احسن اقدام ہے پی ایم ایف کے پیٹرن انچیف چوہدری رشید فرزند، آصف جان جنرل سیکرٹری، نے بھی خطاب کیا نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی تقریب کے اختتام پر پی ایم ایف کی بارہویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔