وزیر خزانہ برطانوی حکام، سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلئے لندن روانہ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔وزیر خزانہ دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارزسے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام ’’پاکستان تک رسائی کے دن‘‘ کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے  ،وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ’’پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر گول میز مذاکرے میں بھی شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن