لاہور(نامہ نگار)گلبرگ پولیس نے 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے میاں بیوی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ گلبرگ پولیس نے 5ماہ کی بچی کو فروخت کرنے والے میاں بیوی سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق پانچ ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا بعد ازاں ملزمان گل زیب اور نرمل بچی کو روی کیساتھ مل کر 6 لاکھ میں فروخت کرنے گئے اورپکڑے گئے۔ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضہ میں لے لی گئی جبکہ بچی تحویل میں لیکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو فروخت کرنے والے والدین کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔