ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ کے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE) کے اشتراک سے اعلیٰ تعلیم سے وابستہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ چار ہفتے پر محیط جامع پروگرام تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تدریسی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے افتتاحی تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے رجسٹرار مبشر طارق نے کی، جبکہ ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر کفیل احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔