21مارچ2025ء کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ دن اور رات کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گاجبکہ موسم گرما کی ابتدا ہو جائے گی موسم بہار کی آمد اور گندم کی فصل پکنا شروع ہوجائے گی پھلدار درختوں میں بور آنا شروع ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق سورج اپناسفر طے کرتے ہوئے اس نقطہ آغاز پر پہنچے گا جہاں اس نے پہلے روز اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔21مارچ نئے شمسی سال کاآغاز ہے بعض ممالک میں نئے شمسی سال کے پہلے دن کو عید کے طور پر منایا جاتا ہے۔