مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، لوڈشیڈگی پر تشویش  مؤثراقدامات کیے جائیں:عبدالقادر شاہین 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے رمضان المبارک کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہیلیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ مہینہ مہنگائی، استحصال اور بے بسی کی علامت بنتا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن