حافظ آباد:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراںفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

 حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ۔گراں فروشی پر84 دوکانداروں کو مجموعی طور پر تین لاکھ تیرہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اینڈ انٹر پرائزز محمد حامد بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد سہیل ریاض نے گراں فروشی پر 55ہزار،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد نے بھی 55ہزار،تحصیلدار ندیم مسعود برتھ نے 62ہزار،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹیرز محمد حامد بھٹی نے 35ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن