لاہور(نیوز رپورٹر)ماڈل ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی اور شجر کاری کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،رجسٹرار کوآپریٹو ڈاکٹر سہیل اقبال،جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ اقبال،سرکل رجسٹرار مقصود احمد ، ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین، صدر سیف الرحمن خان ،اسسٹنٹ رجسٹرار شجاع فروکہ ، جاوید اقبال ہنجرا ،سیکرٹری ماڈل ٹائون علی خیبر،رانا غلام رسول و کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی اور دیگر سوسائٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام سوسائٹیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹی میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے کرائیں۔ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔