اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔ پی ایف ایف کے آئین میں تبدیلی پر مزاحمت پاکستان کی معطلی کا باعث بنی۔ فیفا نے کہا ہے کہ باقاعدہ آئین سازی تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن معطل رہے گی۔ پی ایف ایف آئین سازی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ آئین میں مجوزہ ترامیم نہ ہونا پی ایف ایف میں جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ پاکستان کی معطلی اس وقت ہی ختم ہو گی جب کانگریس مجوزہ ترامیم منظور کرے گی۔