بہار کہو( نامہ نگار) ممتازسماجی شخصیت مرحوم فیض بخش کے پو تے ویلفیئر گروپ کے سربراہ ضرار چوہان نے کہا کہ خد مت انسانیہ میں مصروف رہنے والے دنیا اور آخر ت میں عزت وتکر یم کے پھولوں سے نو ازے جا تے ہیں،سما جی خدمات میں سر گر م سو شل ورکر اور فلا حی ادارے پا کستان کا سافٹ امیج ہیں۔ وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مرحوم عبد الستار اید ھی،شہید حکیم سعید،زمرد خا ن، ابرار الحق،شہزاد را ئے،انصار بر نی اور چیئرمین شو کت خا نم ٹر سٹ عمران خان جیسی شخصیات کی مو جو د گی کسی نعمت سے کم نہیں۔ضرار چوہا ن نے بتایا کہ ان کے والد مر حو م ومغفور صو بیدار محمد زمان نے خد مت خلق کی جو شمع رو شن کی الحمد اللہ انکے خانوادے اسے اب تک رو شن رکھا ہوا ہے۔انھو ں نے امام زین العابدینؓ کے مبارک قول کا حو الہ دیا جس میں
کہا گیا تھا ’’اگر تمھیں خدمت خلق کے بدلے میں ملنے والے اجر وانعام کی حقیقت معلوم ہو جائے تو لوگ اس انعام و ثو اب کو پانے کیلئے آ پس میں مسا بقت( مقابلہ ) کر یں گے۔سربراہ ویلفیئر گروپ نے کہا کہ جڑواں شہرو ں میں صبح وشام دستر خو ان کی بہا ر یں د یکھ کر دل خوشی سے جھو م اُ ٹھتا ہے انھو ں نے نو جوان نسل سے ا پیل کی کہ وہ قومی تعمیر میں حصہ لینے کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق ضرورت مندو ں کی خد مت کا حق بھی ادا کریں