پاکستان آذربائیجان رابطوں سے سیاحت کو فروغ مل رہا ،سادات شاہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان میں آذربائجان کے سفیر  خضر فرادو کی دعوت پر رئیل  اسٹیٹ انڈسٹری سے متعلق  پاکستانی بزنس مین و یوٹیوبرز کا چھ رکنی وفد چھ روزہ دور پر آذربائجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گیا ہے۔وفد کے سربراہ چیئرمین یس پاکستان و سیاحت برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید سادات حسین شاہ نے باکو پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر کی کاوشوں سے پاکستان اور آزربائیجان میں ہر سطح پر رابطوں میں تیزی آرہی ہے جس سے کاروبار اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ باکو میں قیام کے دوران وفد کے اراکین حکومتی اور نجی سطح پر مختلف اداروں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے اور باہمی تجارت اور سیاحت کے فروغ کا جائزہ لیں گے

ای پیپر دی نیشن