ڈیفنس میں لاکھوں کا ڈاکہ‘ مختلف علاقوں سے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں محمد احمد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 40 ہزار‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں جواد علی اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 60ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، داتا دربار میں مبین سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 17 ہزار، شالیمار میں نادر سے ایک لاکھ 30 ہزار‘ موبائل فون، مغلپورہ میں طلعت سے 29 ہزار‘  موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں نعمان سے 21 ہز ار‘ موبائل فون، گلشن اقبال میں رحمن سے90 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے سندر اور برکی سے 2گاڑیاں، شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ، شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور کے علاقوں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن